ایڈیٹر ان چیف سدرشن ٹی وی کے سریش چاونکیاکے خلاف ایف ائی آر درج

,

   

جئے پور۔ ایڈیٹر ان چیف سدرشن ٹی وی سریش چاونکیا کے خلاف مبینہ قبائیلی اور مینا طبقات کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ایک معاملے میں ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔ مذکورہ مقدمہ راجستھان ادیواسی مینا سیو سنگھ رکن گیراج مینا کی جانب سے کی گئی شکایت پر درج کیاگیاہے۔

اس ساری معاملے کی شروعات21جولائی کے روز ہوئی جب امر گڑھ ضلع پر لہرائے جانے والا بھگوا پرچم اتاردیاگیاتھا۔ انڈین ایکسپرس کی خبر کے مطابق ہندوگروپس نے الزام لگایاتھا کہ پرچم کو اتارنے کا ذمہ دار مینا کمیٹی ہے

YouTube video

اس واقعے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ایڈیٹر ان چیف سدرشن ٹی وی نے قبائیلی اور مینا طبقات کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصرہ کیاتھا۔

چاونکیااپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تحریر کیاکہ یکم اگست کے روز وہ امر گڑھ جائیں گے تاکہ بھگوا پرچم لہرائیں۔ جولائی30کے روز گیراج نے چاونکیا کے خلاف جئے پور کے ٹرانسپورٹ نگر پولیس اسٹیشن پر ایک شکایت درج کرائی۔

مینا نے اسبات کابھی الزام لگایاکہ چاونکیا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کومتاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ائی پی سی‘ ائی ٹی ایکٹ اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایک ایف ائی آر درج کرلی ہے۔ درایں اثناء آزاد رکن اسمبلی رامکیش مینا نے ہندوگروپوں پر قبائیلی ثقافت کو یرغمال بنانے کا مورد الزام ٹہرایا۔

اس کاجواب دیتے ہوئے بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی کیروڑی لال مینا نے دعوی کیاکہ مینا کا تعلق ہندو سماج سے ہے۔


سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف اور ’یو پی ایس سی جہاد‘ تنازعہ
پچھلی مرتبہ ایڈیٹر ان چیف سدرشن ٹی وی سریش چاونکیا اس وقت ایک بڑ ے نیوز پیپر کی سرخیوں میں ائے تھے جب انہوں نے’یوپی ایس سی جہاد‘ پر ایک متنازعہ شو نشر کیاتھا۔

اس شو میں انہوں نے دعوی کیاتھا کہ مسلم کمیونٹی کے ممبرس سیول سروسیس میں گھس پیٹ کی کوشش کررہے ہیں۔

مختلف تنظیموں بشمول زکوۃ فاونڈیشن کو نشانہ بناتے ہوئے‘ انہوں نے کئی سوالات کھڑا کئے تھے