ایک شخص شادی شدہ خاتون کو لیکر فرار ہوگیا

   

شوہر کو تقریب میں روانہ کرنے کے بعد بیوی کا منصوبہ پر عمل
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) ماں اور بہن کے پاک رشتوں سے پکارنے والا ہی مبینہ طور پر ایک شخص شادی شدہ خاتون کو لیکر فرار ہوگیا ۔ مدھورا نگر پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق پرشانت نامی شخص نے مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں بیوی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی ہے اور ساتھ ہی اس نے پڑوسی پر شبہ ظاہر کیا ہے جو اس کی بیوی تیجسونی کو کبھی اماں اور کبھی بہن سے مخاطب کرتا تھا ۔ پرشانت نے کرن نامی نوجوان پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ پولیس میں دی گئی شکایت میں پرشانت نے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا لیکن اس کی بیوی نے تقریب میں آنے سے انکار کردیا تھا اور ہنسی خوشی شوہر کو روانہ کیا ۔ جب پرشانت تقریب سے واپس لوٹا تو بیوی گھر سے غائب تھی اور اس کا سارا سامان بھی نہیں تھا ۔زیورات اور کپڑے لیکر اس کی بیوی لاپتہ ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق پرشانت اور تیجسونی کی شادی 2020 میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد میاں بیوی رحمت نگر علاقہ میں قیام پذیر تھے ۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے ۔ کرن اکثر ان کے مکان آیا کرتا تھا اور تیجسونی سے کبھی روایتی انداز میں اماں اور کبھی بہن پکارا کرتا تھا اور کافی وقت گذارا کرتا تھا ۔ پرشانت نے کرن پر بیوی کو فرار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع