ایک کیلو میٹر طویل افطار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

   

دوبئی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای میں ایک ہندوستانی کی جانب سے چلائے جانے والے امدادی ادارہ نے ابوظہبی میں رمضان المبارک کے موقع پر افطار کا نظم کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں اپنا نام درج کروا لیا۔ ایف سی ٹی ہیومانٹی نام کے ادارہ کے بانی جوگندر سنگھ سلاریہ نے بتایا کہ اسکی کمپنی کے احاطہ میں ویجیٹیرین افطار (گوشت سے تیار شدہ کوئی اشیاء نہیں) کا ہر روز اہتمام کیا جاتا ہے جو دوبئی انڈسٹریل پارک میں واقع ہے۔ روزہ داروں اور دیگر غریبوں کیلئے افطار کے پیاکیجس کو ایک کیلو میٹر طویل رقبہ تک سجایا گیا تھا جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔