21 تا 27 اکٹوبر امتحانات ہونگے ، ہفتہ 10 دن میں ہال ٹکٹس کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 30 ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 1 مینس کے تمام امتحانات کیلئے ایک ہی ہال ٹکٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ ہال ٹکٹ کو سنبھال کر رکھیں اور ساتھ ہی ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز کے دروازے بند کردینے کا اعلان کرتے ہوئے مقررہ وقت سے قبل امتحانی مراکز کو پہنچ جانے پر زور دیا ۔ 21 تا 27 اکٹوبر تک دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تین گھنٹوں تک امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ایک ہفتہ 10 دن میں ہال ٹکٹس جاری کردیئے جائیں گے ۔ 21 اکٹوبر کو جنرل انگلش پیپر سے امتحانات کا آغاز ہوگا لیکن جنرل انگلش صرف ایک کوالیفائنگ امتحان ہوگا ۔ اس کے نشانات کو مین نشانات میں شمار نہیں کیا جائے گا لیکن امیدوارو ں کیلئے ضروری ہیکہ وہ اس امتحان میں کوالیفائی کریں ۔ 22 اکٹوبر کو جنرل سائنس ( پیپر1) ، 23اکٹوبر کو ہسٹری ۔ کلر اینڈ جغرافیہ ( پیر 2) ، 24 اکٹوبر کو انڈین سوسائٹی کانسٹی ٹیوشن اینڈ گوورننس ( پیپر3) ، 25 اکٹوبر کو اکنامی اینڈ ڈیولپمنٹ ( پیر 4) ، 26 اکٹوبر کو سائنس اینڈ ٹکنالوجی اینڈ ڈیٹا انٹرپرئیشن ( پیپر5) ، 27 اکٹوبر کو تلنگانہ تحریک ریاست کی تشکیل ( پیپر 7) کے امتحانات منعقد ہوں گے ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے امیدواروں کو امتحانات کے تناظر میں شعور بیداری کیلئے ویب سائٹ پر نمونہ جوابی بک لیٹس دستیاب رکھا گیا ہے لیکن یہ تمام جوابی کتابچہ ایک جیسا نہیں ہے ۔ ہر پیپر کے لحاظ سے مختلف ہے ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ صرف چپل پہن کر امتحانات میں حاضر ہوں ۔ شوز پہننے پر امتحانی مراکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ امتحانی مراکز میں قیمتی ساز و سامان لانے پر بھی پابندی رہے گی ۔2