ای ایس آئی میں ادویات کا ملٹی کروڑ اسکام کی تحقیقات

   

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ای ایس آئی ہاسپٹلس اور ڈسپنسریز کو ادویات کی سربراہی میں مبینہ ہوئے ملٹی کروڑ کے اسکام کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ریاستی سرکاری ویجیلنس اور انفورسمنٹ ونگ نے قبل ازیں ان الزامات کی تحقیقات کی تھی۔ ڈائریکٹر انشورنس میڈیکل سرویسیس کی جانب سے مروجہ قواعد کی خلاف ورزی کا پتہ چلا تھا ۔ حیدرآباد کے چنندہ فرمس میں دوائیں فراہم کئے تھے۔ ویجیلنس ونگ نے اپنی رپورٹ اس سال مارچ میں پیش کی تھی اور پتہ چلایا تھا کہ یہ ادویات من مانی اضافی قیمتوں میں خریدی گئی تھی جو ای۔ ٹینڈر کے عمل اور مقررہ طریقہ کار کے خلاف تھے۔ اے سی بی نے 2016-17ء اور 2017-18ء کے درمیان ڈسپنسریوں اور ای ایس آئی دواخانوں کو ادویات سربراہ کرنے والے فرمس کو دیئے گئے کنٹراکٹس کی تحقیقات شروع کی ہے۔ ابتدائی تحقیقات جاری ہیں ۔ تمام دواخانوں کے ریکارڈس کی جانچ کی جارہی ہے اور دواؤں کی خریداری سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔یہ دوائیں ریٹ کنٹراکٹ کی بنیاد پر نہیں خریدی گئی تھیں۔