پیرس: خلا کے سربراہ اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا خلا سے لاکھوں گھروں کو بجلی فراہم کرائی جاسکتی ہے ۔ بی بی سی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یورپی خلائی ایجنسی منگل کو پیرس کے ہیڈ کوارٹر میں اس بات پر غور کرے گی۔ جس کا بنیادی مقصدعظیم سیاروں میں مدار قائم کرنا ہے اور ہر سیارچہ پاور اسٹیشن کی طرح بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔