بوسٹن : ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برقی سگریٹ جس کو ویپ بھی کہا جاتا ہے ، دیگر مضر صحت اثرات کیساتھ دانتو ں کو بھی خراب کرسکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ دانتو ں میں سوراخ کا سبب بنتیہے جس کا فوری طورپر علاج نہ کرایا جائے تو نتیجتا دانت ضائع بھی ہوسکتے ہیں ۔ امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن میں قائم ٹفٹس یونیورسٹی اسکول آف ڈینٹل میڈیسن کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر کرینا اروسا کا کہنا تھاکہ اگر آپ ویپنگ کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیں ۔