ای سی آئی ایل میں تقررات کے لیے واک ان انٹرویو

   

حیدرآباد۔/24 فروری، ( سیاست نیوز) الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ ( ای سی آئی ایل ) حیدرآباد کی جانب سے کنٹراکٹ کی بنیاد پر ملازمتوں پر بھرتی کیلئے واک اِن منعقد کیا جارہا ہے۔ جملہ 19 جائیدادوں پر بھرتی ہوگی۔ جائیدادوں کی تفصیلات سائینٹفک اسسٹنٹ ( کیمیکل ) کی 04، جونیر ارٹیجن کی 15 جائیدادوں پر بھرتی ہوگی۔ کام کا مقام میسور ( کرناٹک ) ہے۔ سائینٹفک اسسٹنٹ ( کیمیکل ) کیلئے بی ایس سی ( کیمسٹری ) کامیاب ، عمر 35 سال سے زائد نہ ہو ۔ تنخواہ ماہانہ 21,270 روپئے ادا کی جائے گی۔ جونیر ارٹیجن میں الیکٹریکل کیمیکل پلانٹ آپریٹر شعبوں کیلئے آئی ٹی آئی انٹر میڈیٹ ( ایم پی سی ) کامیاب ، عمر 35 سال ہونی چاہیئے۔ ماہانہ تنخواہ 19,324 روپئے ادا کی جائے گی۔ رٹرن ٹسٹ، ٹریڈ ٹسٹ کی بنیاد پرانتخاب کیا جائے گا۔ واک ان کی تاریخ 12 اور 13 مارچ 2022 مقر ر ہے۔ واک ان پراجکٹ آفس کم ٹرنسیٹ کیلئے اکیڈیمیشن بھابھا اٹامک ریسرچ سنٹر ایتھ مین روڈ ڈیفنس لے آوٹ رویہ ریجنسی پبلک اسکولس ویدیا، رانیا پورا، بنگلورو 560097 پر رہے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے www.eciL.co.in ملاحظہ کریں۔ ع