ای وی ایمس کی آدھی رات بذریعہ آٹو تحصیل آفس منتقلی سے سنسنی

   

تشہیر کیلئے منڈلس میں رکھے گئے مشینس منتقل کئے گئے ۔ ضلع کلکٹر جگتیال کی وضاحت
جگتیال 16 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال میں گذشتہ رات کو EVMمشینس کی بذریعہ آٹو جگتیال تحصیل آفس منتقلی پر جگتیال میں سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے بموجب جگتیال تحصیل آفس کو آٹو میں 10،EVMمشینس لیکر منتقل ہونے پرہلچل مچ گئی میڈیا کے نمائندے پہنچ کر وہاں موجود VROگنگادھر سے دریافت کرنے پر مناسب جواب نہ ملا، انتخابات سے قبل EVMمشین میں دھاندلیوں اورچھڑ چھاڑ کے تعلق سے کئی ایک افواہیں گشت کررہی تھی، ایسے میں گذشتہ رات اچانک بذریعہ آٹو 10،EVMمشینس کی منتقلی پر کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی، جبکہ 11اپریل کو پارلیمانی انتخابات عمل میں آئے انتخابات کے چار دن بعد 15اپریل کی شب رات 11بجے آٹو میں مشینس کو منتقل کرنے پر کئی ایک افواہیں،گشت کرنے لگی، آج صبح ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے ۔شرت اور جوائیٹ کلکٹر بی راجیشم نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے EVM مشینس کے تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں M3،EVMمشینس کا استعمال کیا گیا،جبکہ اسمبلی انتخابات میں M2میشنس کا استعمال کیا گیاتھا۔ پارلیمانی انتخابات میں M2مشینس کو ڈیموکیلئے ہر منڈل کو 10مشین روانہ کئے گئے تھے، جس کو انتخابات سے قبل ویر ہاوز منی اسٹیڈیم میں اسٹور روم میں محفوظ کروانا تھا مصروفیات کی بنا پر ذمہ داران آفسران نہیں کرسکے ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیمو مشینوں کو فوری حیدرآباد منتقل کرنے کیلئے احکامات جاری ہونے پر جوائیٹ کلکٹر نے آفسران کو مشینس روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ منڈل سے مشینوں کو منی اسٹیڈیم جگتیال میں واقع ویر ہاؤز اسٹور روم کو منتقل کرنے کیلئے رات میں VRO لیکر آئے ، ویر ہاوز کے انچارج نہ ہونے پر مشینوں کو تحصیل آفس جگتیال منتقل کیا جارہا تھا۔ ضلع کلکٹر نے بتایا ایسی کسی قسم کی کوئی غلط حرکت نہیں ہوئی ۔ تمام پارلیمانی انتخابات کے مشین VRK انجنیئرنگ کالج کے اسٹرانگ روم میں EVM مشینس پوری سیکوریٹی کے ساتھ رکھے گئے ہیں ، وہاں سے یہاں تک دس کیلو میٹر کا فاصلہ ہے،جو بھی غلط افواہیں اُٹھائیں ہیں انکے خلاف پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے مقدمات درج کئے جائیں گے اور سخت کاروائی کی جائیگی ۔