ای وی ایمس ہیکنگ کے 100 فیصد اندیشے برقرار

   

وی وی پی اے ٹی کی گنتی کے لیے لڑائی جاری رکھنے چندرا بابو کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : آندھرا پردیش کے چیف منسٹر اور تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ہیکنگ (ہیرپھیر ) کے 100 فیصد اندیشے ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے وجئے واڑہ کے قریب اونڈاویل میں اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایمس ) کے استعمال کی مخالفت کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران ریاست سے کی گئی ناانصافی کی مذمت کی اور مرکز پر تقسیم کے وقت کیے گئے وعدوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا اور پارلیمانی بجٹ سیشن کے دوران ان وعدوں کی تکمیل کے لیے دباؤ میں شدت پیدا کرنے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ۔ چندرا بابو نے کہا کہ مستقبل کے احکامات میں ای وی ایمس کے استعمال کی مخالفت انتخابات کے بعد وی وی پی اے ٹی کی صد فیصد گنتی کو یقینی بنانے کے لیے موثر لڑائی جاری رکھنا چاہئے ۔۔