ای ڈی کا غلط استعمال کرنے وزیر اعظم پر الزام

   

نظام آباد بی آر ایس ضلع صدر جیون ریڈی کی صحافیوں سے بات چیت

نظام آباد :28؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی آرایس ضلع صدر سابق رکن اسمبلی جیون ریڈی بی آرایس پارٹی آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی جئے جئے کار کرنے والوں کو ای ڈی سے راحت مل سکتی ہے اگر مودی کی مخالفت کرنے کی صورت میں انہیں جیل جانا پڑتا ہے وزیر اعظم مودی کو چاہنے والوں کو اپنے جیب میں رکھتے ہیں اگر ان کی مخالفت کریں تو انہیں جیل میں رکھتے ہیںمسٹر جیون ریڈی نے کہا کہ ای ڈی کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ایم ایل سی کے کویتا کی گرفتاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کویتا کی گرفتاری سراسر غلط ہے اور بی آرایس کا وجود بی جے پی ، کانگریس کیخلاف ہوا ہے ۔ ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ہونا تو یہ ہے کہ بی جے پی کے قائدین کو جیل میں رہنا تھا لیکن اپوزیشنوں کو جیل جانا پڑ رہا ہے انہوں نے مودی کیخلاف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے چاہنے والے کھلے عام گھوم رہے ہیں اور مخالف کرنے والے جیل جارہے ہیں اور اس طرح جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کانگریس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے سے قبل 100 دنوں میں 6 گیارنٹی اسکیمات عمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس سے انحراف کرلیا اور عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا ۔ کانگریس پارٹی کو پارلیمانی انتخابات میں اس کا خمیازہ بھگتا پڑیگا۔ نظام آباد بی آرایس امیدوار باجی ریڈی گوردھن کی کامیابی کو یقین ظاہر کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ باجی ریڈی گوردھن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر بی آرایس قائدین سجیت سنگھ ٹھاکر، زیڈ پی ٹی سی سما لتا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔