ندیم جاوید کو حیدرآباد کے بشمول 6 پارلیمانی حلقوں کی ذمہ داری
حیدرآباد ۔11۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کے استحکام کیلئے مقرر کردہ نئے اے آئی سی سی سکریٹریز کو پارلیمانی حلقوں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ انچارج جنرل سکریٹری مانکیم ٹیگور ایم پی نے اے آئی سی سی سکریٹریز ندیم جاوید ، روہت چودھری اور این ایس بوس راجو کو تنظیمی اور پارلیمانی حلقوں کی ذمہ داری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ ندیم جاوید سابق رکن اسمبلی کو پارلیمانی حلقہ جات حیدرآباد ، سکندرآباد ، ملکاجگری ، ظہیر آباد ، نظام آباد اور عادل آباد کی ذمہ داری دی گئی۔ وہ یوتھ کانگریس، میناریٹی ڈپارٹمنٹ ، او بی سی، ایس سی اور آدیواسی ڈپارٹمنٹ کے انچارج رہیں گے ۔ بوس راجو کو نلگنڈہ ، بھونگیر ، ناگر کرنول ، محبوب نگر ، میدک اور چیوڑلہ پارلیمانی حلقوں کے علاوہ مہیلا کانگریس ، سیوا دل ، کسان کانگریس کی ذمہ داری دی گئی ۔ روہت چودھری کو کریم نگر ، پدا پلی ، کھمم ، ورنگل اور محبوب آباد پارلیمانی حلقوں کے علاوہ این ایس یو آئی ، سوشیل میڈیا ڈپارٹمنٹ ، لیگل ڈپارٹمنٹ، جواہر بال منچ اور فشرمین کانگریس کے امور کا انچارج مقرر کیا گیا ۔ ر