اے آر رحمان کی کملا ہیرس کی حمایت میں 30 منٹ کی پرفارمنس

   

نیویارک :ہندوستانی کمپوزر اے آر رحمان نے امریکی انتخابات سے قبل صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت میں 30 منٹ کی پرفارمنس ریکارڈ کروائی جو اتوار کو یوٹیوب پرریلیز ہوگی۔ ذرائع کے مطابق 57 سالہ اے آر رحمان جنوبی ایشیا سے پہلے بین الاقوامی آرٹسٹ ہیں جو کملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں۔ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈرز وکٹری فنڈ کے چیئر پرسن شیکر نریسمن نے کہا کہ ’اس پرفارمنس کے ساتھ، اے آر رحمان نے اپنی آواز کو رہنماؤں اور فنکاروں کے ایک گروپ میں شامل کر لیا ہے جو امریکہ کی ترقی اور نمائندگی کے لیے کھڑے ہیں ۔