اے ائی ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی نے کانگریس کوبنایا تنقید کا نشانہ

,

   

پونا۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے اتوار کے روز کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ عظیم اور قدیم پارٹی کا استحکام بہترین کالشیم کے انجکشن سے بھی ممکن نہیں ہے۔ پونا میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ”کانگریس کمزور ہے۔ دنیا کا بہترین کلیشیم انجکشن بھی اگر دیں تو یہ پارٹی مستحکم نہیں ہوسکتی ہے۔

وہ نیچے کی طرف جارہے ہیں‘ انہیں کوئی بھی اب دوبارہ کھڑا نہیں کرسکتا کیونکہ وہ کوئی بھی لڑائی لڑنے کو تیار نہیں ہیں“۔

مدکورہ اے ائی ایم ائی ایم صدر نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ ملک فسطائیت کی طرف گامزن ہے

۔انہوں نے کہاکہ ”اقلیتوں کے لئے ایک سو سے زائد سیٹیں محفوظ ہیں مگر کوئی بھی پارٹی انہیں کوئی قیادت دینے کے موقع میں نہیں ہے؟

یہی وجہہ ہے کہ پارلیمنٹ میں جب معاشی بنیاد پر تحفظات بل کو لایاتھا‘ اس وقت کوئی اقلیتی رکن پارلیمنٹ نہیں تھا اس کی مخالفت کرنے کے لئے“۔

اویسی نے کہاکہ ہماچل میں اب ایک نیا قانون لایاگیا ہے کہ اگر کوئی فرد اپنا مذہب تبدیل کرنا چاہتاہے تو اس کو اس سے قبل نوٹس دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ”اگر کسی فرد کواپنا مذہب تبدیل کرنا ہے تو وہ قبل ازوقت نوٹس کیوں دے؟“۔

مہارشٹرا اسمبلی الیکشن اکٹوبر21کو مقرر ہے اورووٹوں کی گنتی او رنتائج کا اعلان 24اکٹوبر کو ہوگا