اے بی سی نیوز ہتک عزت پر ٹرمپ کو15 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے گا

   

نیویارک : امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کو حل کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر ادا کرے گا۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ مقدمہ اینکر جارج سٹیفانوپولس کے آن ایئر تبصروں سے شروع ہوا جنہوں نے مارچ میں نشر ہونے والے امریکی نمائندہ نینسی میس کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ٹرمپ ’ریپ کے ذمہ دار‘ ہیں۔تصفیے کے طور پر اے بی سی نیوز کو ٹرمپ کے لیے ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں 15 ملین ڈالر کا عطیہ دینا ہوگا۔نیوز آرگنائزیشن اور سٹیفانوپولوس عوامی سطح پر یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگیں گے کہ اس نے مذکورہ انٹرویو کے دوران ٹرمپ کے بارے میں ’افسوسناک بیانات‘ دیے ہیں اور براڈکاسٹر اٹارنی فیس میں ایک ملین ڈالر اضافی ادا کرے گا۔جج لیسیٹ ایم ریڈ کی جانب سے ٹرمپ اور سٹیفانوپولوس دونوں سے معاملہ ختم کرنے کی درخواست کرنے کے ایک دن بعد یہ مقدمہ طے یاپا۔یہ تصفیہ 5 نومبر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ٹرمپ کی تازہ ترین قانونی فتح ہے۔گذشتہ ماہ ایک امریکی اپیل کورٹ نے ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے باہر نکلنے پر خفیہ دستاویزات کی مبینہ غلط ہینڈلنگ کے الزامات کو مسترد کرنے کی منظوری دی تھی۔