اے‘ تلنگانہ سے آنے والوں کے لئے دہلی نے ادارہ جاتی قرنطین لازمی کردیا

,

   

وہ تمام مسافرین جو ائیر لائنس‘ ٹرینوں‘ بسوں‘ کاروں‘ ٹرکس اور دیگر ٹرانسپورٹ سے آرہے ہیں انہیں 14دنوں منظم سہولتوں یا پھر متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے نشاندہی کی گئی مراکز میں قرنطین ہونا پڑے گا


نئی دہلی۔کیونکہ ملک بھر میں کویڈ19کے معاملات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے‘ وہ تمام لوگ آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے قومی درالحکومت پہونچتے ہیں تو انہیں حکومت کے ادارہ جاتی قرنطین مراکز سے گذرنا لازمی ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب آندھرااو رتلنگانہ میں نئی لہر کی شدت کم وقت میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی بات سامنے ائی ہے۔

دہلی آفات سماوی انتظامیہ کے مطابق وہ تمام مسافرین جو ائیر لائنس‘ ٹرینوں‘ بسوں‘ کاروں‘ ٹرکس اور دیگر ٹرانسپورٹ سے آرہے ہیں انہیں 14دنوں منظم سہولتوں یا پھر متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے نشاندہی کی گئی مراکز میں قرنطین ہونا پڑے گا۔

ایسا کوئی بھی فرد جس نے ٹیکہ کی دونوں خوراک لئے ہیں اور اس کی سند پیش کرتا ہے یا آر ٹی پی سی آر جانچ کی سفر سے 72گھنٹوں پرانے رپورٹ پیش کرتا ہے تواس کو قرنطین میں 7دنوں تک رہناپڑیگا۔خلاف ورزی کرنے پر آفات سماوی انتظامیہ ایکٹ کی دفعہ51سے 60کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کی وجہہ سے دہلی کے نظام صحت کافی دباؤ میں دیکھا جارہا ہے۔

مرکزی وزرات صحت کے بموجب فی الحال دہلی میں 91,859 سرگرم معاملات ہیں۔ اب تک11,43,980صحت یاب ہوئے ہیں اور 18,063کی اب تک موت واقع ہوئی ہے۔