اے پی میں بجلی گرنے سے چارزرعی مزدور ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 17 اگسٹ ۔ ( یو این آئی ) اے پی میں بجلی گرنے سے چارزرعی مزدور ہلاک اوردیگر تین زخمی ہوگیے ۔ یہ واقعہ ضلع ایلورومیں پیش آیا۔پولیس کے مطابق یہ تینوں کھیتوں میں کام کرنے کے دوران ایک عارضی خیمہ میں آرام کررہے تھے ۔ مزدوروں کو علاج کیلئے وجئے واڑہ کے اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال ایلورو بھیج دیاگیا۔