اے پی میں تنخواہوں میں کٹوتی‘ وظیفہ یابوں کو مکمل ادائیگی

   

امرواتی ۔ 26 اپریل ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں چیف سکریٹری نیلم سہانی نے اتوار کو ایک اہم سرکاری حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق اے پی کے تمام وظیفہ یابوں کو ماہ اپریل کا مکمل وظیفہ دیا جائیگا ۔ لیکن سرکاری افسران اور مختلف زمروں کے اسٹاف کو کوویڈ ۔ 19 وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ لاک ڈاون کے پیش نظر لگاتاردوسرے مہینہ میں بھی تنخواہوں میں کٹوتی کا سامنا رہے گا ۔ البتہ پولیس ‘ میڈیکل اور سانیٹیشن اسٹاف کو ان کی مکمل تنخواہیں ادا کی جائیں گی ۔ آئی اے ایس افسران کو صرف 60 فیصد تنخواہیں ملیں گی ۔دیگر مختلف زمروں کے اسٹاف تنخواہوں ماہ مارچ کی طرح 50 فیصد کٹوتی ہوگی ۔