اے پی کی افسوسناک صورتحال کیلئے ریاستی حکومت ذمہ دار:چندرابابو

   

حیدرآباد: صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی افسوسناک صورتحال کیلئے جگن موہن ریڈی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔انہوں نے گنٹور جی جی ایچ اسپتال میں لاشوں کی بُری حالت کیلئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا اور اس کو افسوسناک صورتحال سے تعبیر کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاشوں کی آخری رسومات پروٹوکول کے لحاظ سے کرنی چاہئے ۔انہوں نے ساتھ ہی عوام میں اس وبا کے تعلق سے بیداری پیداکرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا اور نشاندہی کی کہ کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد میں بیداری کی ضرورت پر زوردیا ۔