اے پی کی انڈسٹری میں زہریلی گیس کا اخراج ،107ورکرس کی صحت خراب

   

حیدرآباد3نومبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع کے نظام پٹنم کی ایک انڈسٹری میں زہریلی گیس کے اخراج کے نتیجہ میں 107ورکرس کی صحت خراب ہوگئی۔تمام متاثرین کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔اس صنعت کے پروسیسنگ یونٹ کی صفائی کے دوران اس زہریلی گیس کااخراج ہوا جس کے نتیجہ میں ان افراد کی صحت بگڑگئی۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی کلکٹروینکٹ مرلی نے اسپتال پہنچ کرعیادت کی اوران کے علاج کے سلسلہ میں ڈاکٹرس سے تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے تمام متاثرین کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ڈاکٹرس کو ہدایت دی۔اس واقعہ پر ریاستی وزیرایم ستیہ پردیش نے بھی ردعمل ظاہر کیا ۔