اے پی کے وزیر آئی ٹی نارا لوکیش کا پرجادربار

   

حیدرآباد 15جون(یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیرآئی ٹی لوکیش نے کااہتمام کیا۔لوکیش جو وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے فرزند اور حکمران جماعت تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری بھی ہیں نے آج پرجا دربار میں عوامی شکایات کی سماعت کی اور نمائندگیاں وصول کیں۔انہوں نے اس پرجا دربار سے رجوع ہونے والوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ۔لوکیش جو حلقہ اسمبلی منگل گری سے بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے نے اُنڈاولی علاقہ میں واقع اپنی قیامگاہ پر اس پرجا دربار کا اہتمام کیا۔انہوں نے قبل ازیں ان کی پارٹی کے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام کے لئے خدمات کے ذریعہ ان کے دلوں کو جیت لیاتھا۔