اے پی کے وزیر کی اسکارٹ گاڑی حادثہ کا شکار

   

حیدرآباد۔ اے پی کے وزیر بی سرینواس کی اسکارٹ گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔وزیر شہر حیدرآبادکے گچی باولی سے وجئے واڑہ جارہے تھے کہ پداعنبرپیٹ علاقہ میں ان کی اسکارٹ گاڑی کا ٹائر پھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں کار الٹ گئی۔اس حادثہ میں ہیڈکانسٹیبل کی موت ہوگئی جس کی شناخت پاپیا کے طورپرکی گئی ہے ۔اس حادثہ میں دیگر تین کانسٹیبلس بھی زخمی ہوگئے ۔