بائیڈن نے پاکستان سے متعلق نئی بات نہیں کی :وائٹ ہاؤس

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے امریکی صدر کے بیان پر کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے متعلق کوئی نئی بات نہیں کی۔جمعہ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین ڑاں پیئر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے اس سے قبل بھی ایسے تبصرے کر چکے ہیں۔ لہٰذا اس میں کوئی نہیں بات نہیں۔’وہ سمجھتے ہیں کہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔‘امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی کی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے جس کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔‘ان کے بیان پر پاکستان کی حکومت نے شدید احتجاج کیا اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا تھا۔پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ’(امریکی صدر کے) غیر ضروری ریمارکس پر پاکستان کی مایوسی اور تشویش سے امریکی سفیر کو آگاہ کیا گیا۔