بائیڈن پھر صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے تیار ؟

   

واشنگٹن : انتخاب میں حصہ لینے یا نہ کرنے کی خواہش پر کئی مہینوں کے تنازعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہیکہ صدر جو بائیڈن دوسری میعادکیلئے صدر کے طور پر دوبارہ انتخابی مہم کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس دوران بائیڈن اور ان کے سینئر معاونین 2024 کی صدارتی الیکشن کی مہم کے متعلق تفصیلات پر کام کر رہے ہیں۔متعدد ذرائع نے ’’دی ہِل‘‘ کو بتایا کہ صدر آنے والے ہفتوں میں وائٹ ہاؤس میں دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ ممکنہ طور پر فروری میں سٹیٹ آف دی یونین خطاب سے پہلے یا بعد میں یہ اعلان کردیں گے۔صدر کے منصوبوں سے واقف بائیڈن 2020 مہم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ وہ اپریل میں باضابطہ اعلان کریں گے۔ پردے کے پیچھے ان کے مشیر کلیدی اتحادیوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور بائیڈن کی ایک توسیع شدہ اور جدید ڈیجیٹل موجودگی ممکن بنا رہے ہیں۔