واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جلد از جلد ڈیل کرنے پر زور دیتے ہوئے قاہرہ میں جاری مذاکرات کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق قاہرہ میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق جو بائیڈن نے قاہرہ مذاکرات کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو پر جلد از جلد جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرنے پر زور دیا۔