بائیڈن کرسمس پر زہرآلود سیاست سے پاک امریکہ کے خواہاں

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کرسمس کے حوالے سے اپنے خطاب میں ایک ایسے امریکہ کی خواہش کا اظہار کیا جو ’زہر آلود سیاست سے پاک‘ ہو۔ بائیڈن نے اپنے پیغام میں منقسم امریکہ کی ’تازہ شروعات‘کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے حال ہی میں اپوزیشن ریپبلکنز کے خلاف پہلے سے زیادہ جارحانہ موقف اختیار کیا ہے تاہم اب جب کرسمس میں صرف تین دن باقی ہیں، ان کا پیغام مفاہمت اور اتحاد پر مبنی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ’امید ہیکہ کرسمس کے اس سیزن میں ہم چند لمحے خاموشی سے سوچیں گے اور ایک دوسرے کی جانب متوجہ ہوں گے، ڈیموکریٹس یا ریپبلکن کے طور پر نہیں۔ ٹیم ریڈ یا ٹیم بلیو کے ممبروں کے طور پر نہیں بلکہ جیسے کہ ہم واقعی ہیں: امریکی ساتھی، انسان دوست جو عزت اور احترام کے قابل ہیں۔‘ بائیڈن نے امریکی شہریوں کو اس کرسمس پر ہمدردی کے جذبات کو فروغ دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بھی کبھی نہیں جان سکتا کہ دوسرا کن حالات سے گزر رہا ہے، ان کی زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے۔‘50 سال پہلے صدر جو بائیڈن نے کرسمس سے کچھ دیر پہلے ایک کار حادثے میں اپنی پہلی اہلیہ اور بیٹی کو کھو دیا تھا۔
امریکی انٹلیجنس کی یہ تازہ ترین رپورٹ ان خدشات کے درمیان سامنے آئی ہے کہ بدنام زمانہ روسی نجی ملٹری کمپنی یوکرین میں ماسکو کی جنگ میں بڑی تیزی سے کافی بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ویگنر گروپ کرائے پر لڑنے والے فوجیوں کا ایک نیٹ ورک ہے اسے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی نجی فوج بھی کہا جاتا ہے۔وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا،”ہمیں امید کرنی چاہئے کہ ویگنر کو بھیجے گئے ہتھیاروں سے یوکرین میں میدان جنگ کی بنیادی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔”