بائیں بازو کے5 امیدوار پہلی بار اپنی قسمت آزمائیں گے

   

پٹنہ : بائیں بازو کی پارٹی کے سبھی پانچ امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے ۔ اس بار بہار کے لوک سبھا انتخابات میں انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) کے جزو بائیں بازوکو سیٹوں کے تال میل کے تحت پانچ سیٹیں ملی ہیں۔ بائیں بازو میں شامل سی پی آئی-ایم ایل تین سیٹ آرا، کاراکات اور نالندہ سے ، سی پی آئی بیگوسرائے اور سی پی آئی (ایم) کھگڑیا سیٹ سے الیکشن لڑے گی۔ بائیں بازو کے سبھی پانچ امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے ۔ آرا پارلیمانی سیٹ سے سی پی آئی (ایم ایل) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے سدام پرساد آل انڈیا کسان مہاسبھا کے قومی نائب صدر ہیں۔ وہ بھوجپور ضلع کی تراری اسمبلی سے سی پی آئی (ایم ایل) کے ایم ایل اے ہیں۔ وہ 2015 میں تراری سیٹ سے الیکشن جیت کر پہلی بار اسمبلی پہنچے اور پھر 2020 کے اسمبلی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے ۔