ناگپور : مہاراشٹرا پولیس نے ناگپور سے ایک شخص کو بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے دوست اور نیشنل کانگریس قائد بابا صدیق قتل کیس کے حوالے سے گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرائم برانچ کی ٹیم قتل کی تفتیش کے لئے ناگپور گئی تھی جہاں اس نے شہر کے علاقہ اکوٹ میں واقع پناج کے رہائشی 26 سالہ سومیت ڈنکار واگھ کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ ممبئی لائی ہے۔ گرفتار شخص ملزمان کی مالی مدد کرتا تھا، واضح رہے کہ یہ اس کیس میں 26ویں گرفتاری ہے۔ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے علاقہ باندرہ ایسٹ کے نرمل نگر میں واقع انکے بیٹے اور مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن ذیشان صدیق کے دفتر کے سامنے تین حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔