بابری مسجد انہدام معاملہ:اسپیشل جج نے چھ ماہ وقت طلب کیا۔

,

   

نئی دہلی: بابری مسجد شہید کئے جانے کے معاملہ میں سنوائی کررہے اسپیشل جج نے سپریم کورٹ سے کہا کہ معاملہ کی سنوائی پوری کرنے کیلئے انہیں مزید چھ مہینو ں کا وقت چاہئے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جج ریٹائر ہونے سے پہلے فیصلہ سنادیں۔ سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت سے کہا کہ وہ کورٹ کے علم میں یہ بات لائیں کہ کیا مذکورہ اسپیشل جج کی میعاد بڑھائی جاسکتی ہے یا نہیں؟

کورٹ نے مزید کہا کہ اسپیشل جج اس معاملہ اپنے زبردست تجربہ کا بھی استعمال کریں۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی سمیت دیگر کئی وزراء پر بابری مسجد ڈھائے جانے کا معاملہ زیر دوراں ہیں۔ اسپیشل جج نے مئی کے مہینہ میں سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ 30ستمبر 2019ء کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ بنچ نے اتردیش حکومت سے کہا کہ اس اہم معاملہ میں فیصلہ آنے تک اسپیشل جج کی میعاد بڑھائی جائے۔