بابر اور بولٹ کا پہلا مقام برقرار

   

دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ونڈے بیٹرزکی نئی درجہ بندی جاری کر دی، جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا مقام برقرار ہے۔آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اورکوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبرپر آ گئے ہیں۔ناقص فام کی وجہ سے بابر کو ٹی 20 میں اپنا پہلا مقام گنوانا پڑا ہے ۔بولروں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر ہیں۔درجہ بندی میں ہندوستان کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا کا چوتھا اور پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔