بابر کی سالگرہ، روہت شرما نے لگایا گلے

   


سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج 28 برس کے ہو گئے ہیں۔ ان کی سالگرہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں کچھ یوں منائی کہ اس کے لیے تمام ٹیموں کے کپتانوں کو دعوت دی گئی تھی۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم آج کل میلبرن میں ہے جہاں دوسری ٹیمیں بھی پہنچ چکی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے سنیچر کو ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مختلف ٹیموں کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ تمام کپتانوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اِس موقع پر روہت نے بابر کو فرط مسرت سے گلے لگالیا۔