باخموت کا مغربی حصہ روس کے کنٹرول میں

   

کیف : یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ پیش رفت میں یوکرین کی فوج نے اعلان کیا کہ روس نے باخموت کے علاقوں میں حکمت عملی سے کامیابی حاصل کرلی لیکن اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔یوکرین نے جمعہ کو کہا کہ روس اپنی تمام تر کوششیں ملک کے مشرق میں واقع باخموت شہر کو کنٹرول کرنے پر مرکوز کر رہا ہے۔ یوکرین نے صورت حال کو “مشکل” قرار دے دیا۔ تاہم یوکرین نے کہا کہ وہ روسی افواج کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم ہے۔ .ایسٹرن ملٹری کمانڈ کے ترجمان سرہی چرواٹی نے ’’رائٹرز‘‘ کو بتایا کہ “یوکرین کو باخموت کی صورت حال پر کنٹرول حاصل ہے اور وہ روسی عزائم سے آگاہ ہے۔ ماسکو نے کچھ مقامات پر حکمت عملی سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن وہ اس کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔اسی تناظر میں روسی محکمہ ہوابازی نے جمعہ کو صوبہ ’’خیرسن‘‘ میں یوکرینی نیول گارڈ کے اڈے کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں لگ بھگ 50 یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔روسی ڈینیپر ملٹری فارمیشن کے انفارمیشن سنٹر کے سربراہ آندرے رولیو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ڈینیپر آرٹلری کے سپاہیوں نے ساحلی قصبوں بیریگووائے اور نیکولسکوئے میں یوکرینی فوج کے دو موبائل آرٹلری ڈویڑنوں کو تباہ کر دیا۔برطانیہ کی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز کہا کہ روس نے دریائے باخموتکا کے مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا ہے۔ جس سے یوکرین میں سپلائی کے ایک اہم راستے کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ تباہ شدہ مشرقی شہر باخموتکا پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔