بارش سے نمٹنے مکہ مکرمہ میں ایئر ایمبولینس ،ایمرجنسی سنٹرز تیار

,

   

ریاض : مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ نے موسم کی خرابی سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریاں زیادہ سے زیادہ کرنا شروع کردی ہیں۔ مکہ مکرمہ کے علاقہ میں بارش کی صورتحال کے بارے میں قومی مرکز برائے موسمیات کی طرف سے جاری کردہ انتباہات کے ساتھ جس میں شدید بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے، میں الرٹ بڑھا دیا گیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خطہ میں تمام وسائل بشمول انسانی اور مشینری استعمال کیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ ریجن میں 98 مراکز میں تیاریاں بڑھائی گئی ہیں جن میں طائف گورنریٹ میں 24 مراکز، پوری جدہ گورنری میں 36 مراکزاور مقدس دارالحکومت میں 38 مراکزقائم کئے گئے ہیں۔ ان میں ڈاکٹروں، ماہرین اور ایمرجنسی میڈیسن ٹیکنیشنز کا عملہ مکمل طور پر جدید آلات اور وسائل سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ موسمی حالات کے پیش نظرتقریباً 114 میکانزم اختیار کئے گئے ہیں۔ ان مین ایمبولینسز، ڈیزاسٹر اور کرائسس میکانزم، ایمبولینسز کے علاوہ ایئرایمبولینسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ زمینی ایمبولیٹری خدمات فراہم کی گئی ہیں اورجدید ترین طبی اور تکنیکی آلات سے مراکز کو لیس کیا گیا ہے۔اتھارٹی کی برانچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفی بن جمیل بلجون نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، خطہ کے تمام ایمرجنسی مراکز، کوالٹیٹیو ریسپانس ٹیموں اور رضاکار ایمبولینس ٹیموں کی مکمل تیاری کی تصدیق کی۔بلجون نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، موسم کے ان اتار چڑھاؤ کے وقت احتیاط برتیں اور ٹریفک سیفٹی قوانین پر عمل کریں۔ خاص طور پر جب تیز بارش ہو، شاہراہوں پر انتہائی احتیاط کیساتھ گاڑی چلائیں، خطرناک جگہوں سے دور رہیں، موسلادھار بارش اور بارش کے تالاب، حادثات کے ارد گرد جمع نہ ہوں اور ایمبولینس ٹیموں کیلئے راستہ بنائیں۔