بارش کیلئے حضرت پیر تیر کش جنگ شہیدؒ کی بارگاہ میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام

   

ظہیرآباد16 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ظہیرآباد سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد علی کے ہمراہ موضع ہوتی بی کے بی آریس پارٹی قائدین صدر بی آریس پارٹی ہوتی بی محمد پرویز پٹیل محمد احمد سید محمود کی جانب سے مسلمانوں سے بارشوں کے موسم کے باوجود علاقے میں مسلسل بارش نہ ہونے اور خشک سالی کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظرحضرت پیر ترکش جنگ شہید کی بارگاہ میں حاضری دی اور چادرگل پیش کرکے تقاریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی غیر معمولی تاخیر سے تشویش کسان پریشان ہیں، کھڑی فصلیں پانی کی منتظر ہیں، تالاب، کنویں اور آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ موسمی بے اعتدالی کے باعث زرعی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔اس مواقع پر محمد آحمد سید محمدد علی جانی ویگر موجود تھی۔