بارش کے دوران زائرین کا طوافروح پرور مناظردیکھنے میں آئے

   

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے ، اس دوران روح مناظر دیکھنے کو ملے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ، مدینہ اور دیگر علاقوں میں چہارشنبہ کو موسلاد دھار بارش ہوئی، جس کے سبب متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں۔عمرہ زائرین بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف اور عبادت میں مصروف رہے ۔ تیز بارش کے دوران زائرین نے دعائیں مانگیں۔حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد جاری ہے ۔حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جائے ، انتظامیہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔