بارش کے دوران موسیٰ ندی میں غرق خاتون کی نعش برآمد

   

حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر میں موسلا دھار بارش کے دوران موسیٰ ندی میں غرق ہونے والی 55 سالہ خاتون لکشمی کی نعش آج صبح موسیٰ رام باغ برج کے قریب دستیاب ہوئی۔ گاندھی نگر کے علاقہ سنجیویا نگر میں حسین ساگر نالہ میں اتفاقی طور پر لکشمی گرگئی تھی اور اس کے رشتہ داروں نے خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دستیاب نہ ہوسکی۔ بعد ازاں مقامی عوام کو پتہ چلا کہ لکشمی نالہ میں بہہ گئی اور ڈی آر ایف کی ٹیموں نے اس کی تلاش شروع کردی تھی۔ موسیٰ رام باغ برج جو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے کی صفائی جاری تھی کہ لکشمی کی نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس خاتون کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔ب