بارڈر2 ،سنی اور آیوشمان 2024 میں شوٹنگ شروع کریں گے

   

ممبئی۔ غدر2 کی تاریخی کامیابی کے بعد بالی ووڈ اداکار سنی دیول بارڈر2 کے لیے اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ مل کر کام کرنے والے ہیں۔ جے پی دتہ کی بیٹی پروڈیوسر مصنف ندھی دتہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ 2024 کے پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کی امید ہے۔ سنی دیول جنہوں نے بارڈر میں اہم کردار ادا کیا تھا، ایک بار پھر اس فلم کے ساتھ اداکاروں کی قیادت کریں گے جو1971 کی ہند۔ پاک جنگ کے تاریخی پس منظر میں پیش کی جائے گی۔ باقی اداکاروں کا آنے والے ہفتوں میں اعلان ہونے کی امید ہے۔ایک ذرائع نے انکشاف کیا ندھی دتہ جو اسکرپٹ بھی لکھ رہی ہیں، بارڈر2 کو ملک میں اب تک کی سب سے بڑی جنگی فلم کے طور پر تصور کرتی ہیں۔ اپنے پیشروؤں کے برعکس فلم کا مقصد1971 کی جنگ پر ایک جامع تناظر پیش کرتے ہوئے، ہندوستانی فوج، بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ کوششوں کو ظاہر کرنا ہے۔ اس فلم سے جنگ کے ہیروز اور شہداء کی ذاتی کہانیوں کو باہم مربوط کرنے کی توقع ہے، جس سے جنگ کے عظیم منظر میں انسانی رابطے شامل ہوں گے۔فلم کی بنیاد 2022 میں شروع ہوئی، جس میں تاریخی واقعات کی مستند نمائندگی کو یقینی بنانے، حقیقی مقامات پر شوٹنگ کے لیے وزارت دفاع سے ضروری اجازت حاصل کرنے اور مستند ناموں کے استعمال کے لیے دہلی کے متعدد دورے شامل تھے۔ جے پی دتہ ایک ایسی کہانی بنانے پر بضد تھے جو بارڈر کی وراثت کے ساتھ انصاف کرے گی۔ یہ فلم نہ صرف 1971 کی جنگ کے تاریخی واقعات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے بلکہ میدان جنگ میں سامنے آنے والی انسانی کہانیوں کو بھی منظر عام پر لاتی ہے۔