بارہوں جماعت کے امتحانات کرانے کی وجوہات سمجھنے سے قاصر ہوں۔ پرینکا

,

   

عالمی وباء کویڈ19کی دوسری لہر کے دوران منعقد کئے جانے والے ان امتحانات کے متعلق سی بی ایس سی 1ویں جماعت کے تیارکرنے والے طلباء اپنے خدشات بتارہے ہیں۔


نئی دہلی۔اب جبکہ وزرات تعلیم کی جانب سے بارہوں جماعت کے بورڈ امتحانات منعقد کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیاجارہا ہے‘ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے امتحانات کے انعقاد کے متعلق تشویش ظاہر کی ہے او رکہاکہ طلبہ کی صحت اور حفاظت کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں نے اس سے قبل بھی کہا ہے اور میں دوبارہ اس کودہرارہی ہوں۔ بچوں کی ذہنی صحت اتنی ہی اہمیت کی حامل ہے جتنے ان کی جسمانی صحت ہے اور اس مسلئے پر سنجیدگی سے غو ر کرنا شروع کردیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”تنگ جگہ میں لوگوں کاجمع ہونا کویڈ19کو بڑھاوا دے گا۔ اس لہر میں دیکھا گیاہے کہ بچے نئے تناؤ کے نشانے پر ہیں۔کسی بھی صورت میں توقع ہے کہ بچے جو پہلے ہی بے حد دباؤ میں ہیں وہ ہرروز تمام قسم کے حفاظتی چیزیں پھینک کر گھنٹوں امتحابات میں بیٹھیں گے غیر سنجیدہ اور غلط ہے۔ ان میں سے کئی ایسے ہیں جس کے فیملی ممبرس میں سے کوئی کویڈ 19کی وجہہ سے اب اس دنیا میں بھی نہیں ہے۔ وہ پہلے سے شدید دباؤ میں ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”امتحانات کے انعقاد کی وجوہات سمجھنے سے میں قاصر ہوں‘ مہینوں تک اس فیصلے کو بڑھانے کا ذکر ہرگز نہیں کرنا چاہئے“۔

عالمی وباء کویڈ19کی دوسری لہر کے دوران منعقد کئے جانے والے ان امتحانات کے متعلق سی بی ایس سی 1ویں جماعت کے تیارکرنے والے طلباء اپنے خدشات بتارہے ہیں۔انہوں نے پوچھا کہ”ان کی صحت اور حفاظت کا معاملہ ہے۔

ہم اپنے اسباق سے کیوں نہیں سیکھتے“۔

مذکورہ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی) نے اپریل میں دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کردیاتھا‘ وہیں بارہوں جماعت کے امتحانات بھی ملک بھر میں کویڈ19کی بڑھتے غضب کی وجہہ سے ملتوی کردئے گئے تھے۔