بار اینڈ ریسٹورنٹ میں عریاں ڈانس پر لائسنس منسوخڈانسر گرفتار

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) سکندرآباد میں واقع اروشی بار اینڈ ریسٹورنٹ کو بند کردیا گیا ہے اور اس بار کے لائسنس کو حکام نے منسوخ کردیا۔ ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی میں بار سے خاتون ڈانسروں کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کی گئی ۔ اس بار اینڈ ریسٹورنٹ میں گراہکوں کو راغب کرنے کیلئے خاتون ڈانسروں سے نیم عریاں ڈانس کروایا جارہا تھا۔ پولیس کی کارروائی میں تقریباً 30 لڑکیوں اور 60 گراہکوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ع