باسر ٹریپل آئی ٹی میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری

   

مدہول 7/جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)باسر ٹریپل آئی ٹی میں داخلوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے وی سی وینکٹ رامنا نے کہا کہ تعلیمی سال 2023-24 کیلئے چھ سالہ انجینئرنگ کورس میں داخلے کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواستیں 5 سے 19 جون تک آن لائن قبول کی جائیں گی۔ انہیں پی ایچ، این سی سی اور اسپورٹس کوٹہ کیلئے 24 جون تک درخواست دینے کا موقع دیا جا رہا ہے ویب سائٹ admissions@rgukt.ac.in کے ذریعہ درخواست داخل کی جا سکتی ہے وی سی نے کہا کہ میرٹ لسٹ 26 جون کو جاری کی جائے گی۔