بالا پور میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/22 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بالا پور پولیس نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی مشتبہ موت کے نتیجہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نورالاسلام علی ساکن شاہین نگر مغربی بنگال کا متوطن تھا اور اسے بخار ہونے کے نتیجہ میں شاہین نگر کے ایک خانگی طبی سنٹر سے رجوع کیا گیا جہاں پر ایک آر ایم پی ڈاکٹر نے اسے انجکشن دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انجکشن دینے کے بعد نورالاسلام کی حالت مزید بگڑ گئی اور خانگی دواخانہ منتقل کرنے پر اس کی موت واقع ہوگئی۔ B