بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کو دنیا کے سب سے زیادہ ہینڈ سم مین کا خطاب

,

   

حیدرآباد: بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت رکھنے والے اداکار رتیک روشن دنیا کے سب سے خوبصورت شخص نامزدکئے گئے ہیں۔ یہ انکشاف ایک امریکی ایجنسی نے ”موسٹ ہینڈسم مین ان دی ورلڈ“ کے تحت کیا ہے۔ جب رتیک روشن سے اس کی خوبصورتی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہو ں نے از راہ مذاق کہا کہ وہ بروکولی (ایک قسم کی سبزی ہے جو پھول گوبی کے ماننددکھتی ہے) کا استعمال کرتے ہیں اس وجہ سے وہ ہینڈسم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس خطاب پاکر بہت خوش ہوں اورمیں اس ایجنسی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اداکار نے مزید کہا کہ میرے خیال سے انسان کا کردار ہی اس کی اصل خوبصورتی ہے۔ واضح رہے کہ رتیک روشن بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز و اداکار راکیش روشن کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے کئی کامیاب فلمیں دی ہیں جن میں کہو نا پیار ہے، کرش، دھوم 2، اور سوپر 30کافی مشہور ہیں۔