بانسواڑہ ضلع میں وائرل بخار ، کیسیس میں اضافہ،عوام میں تشویش کی لہر ، دواخانوں میں بیڈس کی قلت

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بانسواڑہ ضلع میں وائرل بخار کے کیسوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جو تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ دواخانہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے روزانہ 200 سے 250 مریض رجوع ہورہے ہیں ۔ جس میں تقریبا 100 مریض کو دواخانہ میں شریک کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بیڈس ناکافی ہورہے ہیں ۔ بچوں کے وارڈ میں ایک ہی بیڈ پر دو بچوں کو رکھتے ہوئے ان کا علاج کرنے پر ڈاکٹرس مجبور ہیں ۔ دواخانہ میں آنے والے مریضوں کے خون کی جانچ کرنے پر انہیں ڈینگو ہونے کے علامت ظاہر ہورہے ہیں اور بعض مریضوں کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی نشاندہی کی گئی ۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے اور لیاب میں ضروری کٹس کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر مریض خانگی لیاب میں ٹسٹ کروا رہے ہیں جس کا فائدہ لیاب والے اٹھاتے ہوئے مریضوں سے زائد رقم وصول کررہے ہیں ۔ اطلاع ملنے کے بعد محکمہ صحت کے عہدیدار مریضوں کے لیے ضروری خدمات کو پہنچانے ضلع ہیڈ کوارٹر کو اطلاع دی ۔ سرینواس گوڑ ضلع کے محکمہ صحت کے رکن نے بتایا کہ ضلع میں وائرل بخار کے کیسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تقریبا تمام سرکاری دواخانے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ مریضوں کو ضروری طبی خدمات پہنچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔ ش m/b