بانسواڑہ 30جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بانسواڑہ شہر میں آوارہ کتوں کا عوام میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔ 24 گھنٹے کے اندر کتوں کے حملوں میں 7 معصوم بچوں سمیت ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ ایک بچی کی حالت نازک ہونے کے باعث اسے نظام آباد خانگی دواخانے ICU میں داخل کیا گیا ہے بدھ کے روز کھیلتے ہوئے 4 بچوں پر کتوں کے جھنڈ نے حملہ کر دیا۔ 3 بچوں کو بانسواڑہ سرکاری اسپتال میں طبی امداد دی گئی, جبکہ ایک بچی کے چہرے پر گہرے زخم آئے۔ اسے فوری طور پر نظام اباد کے خانگی، دواخانہ منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے چہرے کے زخموں کے لیے آپریشن ضروری قرار دیا۔ بچی اب بھی ICU میں زیر علاج ہے جمعرات کو پھر کتوں نے 3 بچوں اور ایک خاتون کو نشانہ بنایا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ افراد مدینہ کالونی اور دیگر علاقوں میں پالتو جنگلی سؤر بھی چھوڑ رہے ہیں جس سے مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی خاموشی پر شہریوں میں شدید غم و غصہ ہے ،واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے ہمارے بچوں کا خون بہہ رہا ہے۔ اب دیکھنا ہے انتظامیہ جاگتی ہے یا مزید کسی معصوم کی زخمی ہونے کا کا انتظار کرتی ہے، اس موقع پر پی آر ایس پارٹی، قائدین کی جانب سے بانسواڑہ ار ڈی او اور بلدیہ کمشنر کو یادداشت پیش کرتے ہوئے آوارہ کتوں سے عوام کو نجات دلانے کامطالبہ کیا گیا لاپروائی برتنے پر احتجاج منظم کرنے کا انتبا دیا اس موقع پر سابقہ وارڈ ممبر اکبر, باڈی سینو ,کونسلر فیروز خان ،اسحاق ،شفیع ،افضل،بابو راؤ ،گنگادھر،اور متاثرین بھی موجود تھے۔