ممبئی : سہارا انڈیا پریوار کے بانی سبرت رائے کا آج منگل کو کوکیلا بین ہاسپٹل ممبئی میں بعمر 75 سال دیہانت ہوگیا ۔وہ گزشتہ 5 ماہ سے صحت کے سنگین مسائل سے دوچار تھے ۔ انہوں نے تنفسی مسائل کے خلاف طویل جدوجہد کی ۔ اس کے علاوہ وہ ہائپر ٹینشن اور ذیابطیس میں بھی مبتلا تھے ۔ سہارا گروپ چیرمین کے پسماندگان میں اہلیہ سوپنا رائے اور دو بیٹے سشانتو اور سیمانتو رائے شامل ہیں ۔