باپ نے بیٹے کوگولی ماردی

   

مرادآبا د : یوپی کے مراد آباد ضلع میں ایک شخص نے اپنی لائسنسی بندوق سے شادی شدہ بیٹے کو گولی مارکر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ ویریندر کوشک اور اس کے 23سالہ بیٹے دشینت میںکسی بات پر کہاسنی ہوگئی تھی۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ ویریندر نے بیٹے کو گولی ماردی۔