باپ کا قتل ‘ بیٹے نے لاش کے ساتھ تین دن گذارے

   

حیدرآباد 20 اگست (یو این آئی) باپ کے قتل کے بعد لاش کے ساتھ بیٹے نے تین دن گذارے ۔یہ واردات تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی پیش آئی۔مقتول کی شناخت 48سالہ جی تروپتی کے طورپر کی گئی جس کا قتل اس کے بیٹے 25سالہ دھننجئے نے جھگڑے کے بعد کیا۔تروپتی کی بیوی کی چند سال پہلے موت ہوگئی تھی۔پولیس نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے باپ اور بیٹے میں اکثر جھگڑے ہورہے تھے ۔اسی دوران جھگڑے میں بیٹے نے باپ کی پٹائی کردی اور اس کو قتل کردیا۔بعد ازاں لاش کو کمبل میں چھپاکرگھر میں رکھ دیا۔اس نے اپنے باپ کی لاش کے ساتھ تین دن گذارے ۔اتوار کی صبح اس نے اسکوٹر پر لاش کو رکھ کر اس کو قریبی تالاب میں پھینک دیاتاہم بعض افراد نے اس کو دیکھ لیا اور اس کو پکڑلیاجس پر بیٹے نے باپ کے قتل کا اعتراف کیا تاہم وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔اس واردات کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے باپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اوربیٹے کی تلاش شروع کردی۔