باہمی تعاون میں بہتری کیلئے پاک۔ افغان بات چیت

   

اسلام آباد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور افغانستان کے مندوبین نے آج دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کو بہتر بنانے کیلئے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جہاں پاکستان نے افغانستان کو تیقن دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے قیام کیلئے پاکستان اپنا تعاون ہمیشہ کی طرح جاری رکھے گا۔ پاکستان کے دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان ۔ پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈاریٹی (APAPPS) کا پہلا جائزہ اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا۔ پاکستان کے معتمدخارجہ سہیل محمود اور افغانستان کے نائب وزیرخارجہ ادریس زماں نے اپنے اپنے ممالک کے مندوبین کی قیادت کی۔