بجرنگ دل نے درالعلوم کو دیا انتباہ’ کشمیری طلبہ کو نکالیں ورنہ سنگین نتائج کاسامنا کریں۔

,

   

مظفر نگر ۔ بجرنگ دل کارکنوں نے اب دینی درس گاہ درالعلوم او ر دیوبند کے دیگر مدراس سے کہاکہ وہ ’’ وہ فوری طور سے تمام کشمیری طلبہ کو اپنے مدراسوں سے نکال دیں‘‘۔ مذکورہ ’’ انتباہ‘‘ اتوار کی رات میں سامنے آیا۔ ایک ویڈیو مسیج میں بجرنگ دل کامقامی کنونیر وکاس تیاگی نے کہاکہ

’’ تمام کشمیری طلبہ جو درالعلوم اور دیوبند کے دیگر مدرسوں میں زیر تعلیم ہیں ‘ انہیں فوری نکال دیاجانا چاہئے۔ نہیں تو ہمیں معلوم ہے‘ ان کے ساتھ ہمیں کیا کرنا ہے‘‘۔

ایک اندازے کے مطابق درالعلوم اور دیوبند کی دوسری درس گاہوں میں دوہزار سے زائد کشمیری طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خوف کی وجہہ سے وہ درس گاہوں کے باہر قدم نہیں رکھ رہے ہیں۔ درایں اثناء دائیں بازو تنظیم کے کارکنوں نے جس مقام پر کشمیری کی اکثریت پائی جاتی ہے اس سہارنپور کی گوپال گنج کالونی میں اکٹھاہوئے اور ایک اپیل یہ کہتے ہوئے جاری کی کہ ’’ فوری ‘‘ طور پر شہر چھوڑ کر چلے جائیں۔

وندے ماترم مشن کے کنونیر وجئے کانت چوہان نے کہاکہ’’ جہاں سے تم آئے وہاں چلے جاؤ‘ کشمیر یا پاکستان چلے جاؤ۔ ورنہ ہم تمہیں وہاں پر بھیج دیں گے‘‘۔

ذرائع کے مطابق ہاتھوں میں ترنگا تھامے چوہان اور اسکے ساتھیوں نے علاقے میں گھر گھر جاکر مکان مالکین سے کشمیریوں کو’’ گھر کے باہر پھینکنے‘‘ کو کہا۔

جب ٹی او ائی کی ٹیم سینئر سپریڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) سہارنپور دنیش کمار سے رجوع ہوئی تو انہوں نے کہاکہ ’’ کسی نے ایک ویڈیوبیان جاری کیاہے۔

میں نے اب تک وہ نہیں دیکھا۔ مگرہم کسی بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی‘‘