بجرنگ دل نے مرادآباد میں گھر میں نماز تراویح روک دی

   

لکھنو : ہندوتوا دہشت گرد گروپ بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کو نماز تراویح پڑھنے سے روک دیا۔بجرنگ دل کے غنڈوں نے یوپی کے ضلع مراد آباد کے لاجپت نگر میں واقع ذاکر حسین نامی شخص کے گھر پر دھاوا کیا جو گھر پر نماز تراویح کی امامت کر رہے تھے۔ غنڈوں کی قیادت بجرنگ دل کا لیڈر روہن سکسینہ کررہا تھا۔ انہوںنے نماز تراویح روک دی۔ بعد ازاں ایس ایس پی کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم بھی ذاکر حسین کے گھر پہنچی اور انہیں نماز تراویح ادا کرنے سے منع کیا۔ذاکر حسین اپنے گھر میں تراویح کی نماز ادا کررہے تھے جس کے نیچے ان کی ایک لوہے کی دکان ہے۔ ان کے گودام میں تین دن تک تراویح کی نماز ادا کی گئی جس میں ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے شرکت کی۔